0
Friday 25 Jun 2021 23:50

پشاور، طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت

پشاور، طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت دیتے ہوئے دو ملزمان صدیق اللہ اور شاہ زیب کو بری کردیا۔ سیشن جج نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سنٹرل جیل پشاور میں خصوصی سماعت کی۔ میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو شادی سے انکار پر 2018 میں کوہاٹ میں قتل کیا گیا تھا۔ عاصمہ رانی نے زخمی حالت میں مرنے سے پہلے ویڈیو بیان میں ملزم مجاہد اللہ آفریدی کا نام لیا تھا۔ مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس نے انٹرپول کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر کیس کو کوہاٹ سے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 940067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش