QR CodeQR Code

وزیر خزانہ کی یقین دہانی پر فلور ملز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

26 Jun 2021 00:27

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری یوسف نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے چوکر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے اور ٹرن اوور ٹیکس پرانی 0.25 فیصد کی شرح برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی یقین دھانی پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعہ کی شام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری یوسف نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے چوکر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے اور ٹرن اوور ٹیکس پرانی 0.25 فیصد کی شرح برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، جس کے نتیجے میں ایسوسی ایشن کی سینٹرل و زونل کمیٹیوں نے متفقہ طور پر ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چوہدری یوسف کا کہنا تھا کہ ہڑتال ختم ہوتے ہی کراچی سمیت ملک بھر کی فلور ملوں میں گندم کی دھلائی پسائی اور آٹے کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں یومیہ آٹھ ہزار ٹن آٹے کی ترسیل ہوتی ہے۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ایک سو کلوگرام کے 80 ہزار بوریاں ترسیل کی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 940068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940068/وزیر-خزانہ-کی-یقین-دہانی-پر-فلور-ملز-کا-ہڑتال-ختم-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org