0
Saturday 26 Jun 2021 00:48

افغان مریضوں کے لیے پاکستان میں علاج کی جدید ترین سہولیات متعارف

افغان مریضوں کے لیے پاکستان میں علاج کی جدید ترین سہولیات متعارف
اسلام ٹائمز۔ رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن اور اسکائی ٹریولز کے مابین افغانستان سے علاج کے لیے پاکستان آنے والے مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت افغان مریضوں کا رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے جانب سے کم لاگت پر بہترین علاج کیا جائے گا جس کے تحت کم لاگت میں سرجری/ آپریشن بھی شامل ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو صحت کی سہولت میسر آسکے۔ معاہدے پر دستخط کے موقعے پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک، رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شفیق الرحمان، محمد ریضا قاسمی، مینیجنگ ڈائریکٹر اسکائی ٹریولز، رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہیڈ آف مارکیٹنگ طراب گیلانی، رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ طارق خان موجود تھے۔

تقریب کے دیگر شرکاء میں سرکاری اور میڈیا نمائندوں کے علاوہ ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ افغان مریضوں کو بہت عرصے سے صحت کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا تھا، جس کے لیے انہیں اکثر اوقات بھارت جانا پڑتا تھا جو نہ صرف بہت مشکل بلکہ نہایت مہنگا علاج بھی تھا۔ اسی کے ساتھ انہیں ویزہ کی مشکلات کا سامنا بھی رہتا تھا۔ پاکستان کے ساتھ نئے معاہدے کے تحت تمام مریضوں کو آسان ویزہ دیا جائے گا جبکہ بہترین علاج بھی یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 940071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش