QR CodeQR Code

پاراچنار میں شہیدہ محترمہ بینظیر بھٹو فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

26 Jun 2021 01:55

افتتاحی میچ پاراچنار کی ٹیم نے ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد دوآبہ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے دو گولوں سے شکست دیکر جیت لیا، میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں شہید بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع کرم، ہنگو، ٹل اور کوہاٹ سے چوبیس سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جناح سٹیڈیم پاراچنار میں افتتاحی میچ آج دوآبہ اور پاراچنار کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ افتتاحی میچ میں پی پی ضلع کرم کے صدر جلال بنگش نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نائب صدر حاجی جمیل حسین، تحصیل صدر حشمت بنگش، انفارمیشن سیکٹری پی پی کوہاٹ جاوید آفریدی، صدر پی پی درہ آدم خیل دل نواز خان، منیر علیزئی، حاجی نظیر احمد، رمضان علی پراچہ، چیف آرگنائزر کامران حسین، انفارمیشن سیکٹری تنویر حسین بھی موجود تھے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جلال بنگش کا کہنا تھا کہ علاقے میں مثبت سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات اور دیگر برائیوں سے دور رکھنا ہے اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے اور ساتھ دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے۔ افتتاحی میچ پاراچنار کی ٹیم نے ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد دوآبہ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے دو گولوں سے شکست دیکر جیت لیا، میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھیں۔


خبر کا کوڈ: 940077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940077/پاراچنار-میں-شہیدہ-محترمہ-بینظیر-بھٹو-فٹ-بال-ٹورنامنٹ-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org