QR CodeQR Code

آئس لینڈ میں تمام کورونا پابندیاں ختم

26 Jun 2021 09:30

برطانوی میڈیا کے مطابق آئس لینڈ کے وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ اب شہریوں کو ماسک پہننے یا سماجی فاصلہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ آئس لینڈ نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئس لینڈ کے وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ اب شہریوں کو ماسک پہننے یا سماجی فاصلہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ آئس لینڈکے وزیرِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ آئس لینڈ کے 87 فیصد عوام کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اس معاشرے کو بحال کر رہے ہیں جس میں ہم رہنے کے عادی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 940112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940112/ا-ئس-لینڈ-میں-تمام-کورونا-پابندیاں-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org