QR CodeQR Code

بلاول آج کوٹلی میں جلسے سے خطاب کریں گے

26 Jun 2021 11:11

آزادکشمیر کے شہر کوٹلی کے کچہری گراؤنڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے شہر کوٹلی کے کچہری گراؤنڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔کوٹلی میں منعقد ہونے والے اس جلسے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری دن 2 بجے خطاب کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کوٹلی کے ذرائع کے مطابق کچہری گراؤنڈ میں جلسے کے لے اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے، کرسیاں اور دیگر سامان پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادکشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے آزادکشمیر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں کوٹلی ڈویژن سے اپنے عوامی رابطوں کا آغاز کیا ہے، کوٹلی میں آج اسی سلسلے میں جلسہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 940137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940137/بلاول-آج-کوٹلی-میں-جلسے-سے-خطاب-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org