0
Saturday 26 Jun 2021 12:51

افغانستان کے حوالے سے اپنی زمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، فواد چوہدری

افغانستان کے حوالے سے اپنی زمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں استحکام پاکستان کیلئے کارآمد ہے۔ وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات کے حوالے سے 1970ء میں پاکستان نے کردار ادا کیا، افغانستان میں استحکام پاکستان کیلئے کارآمد ہے، طالبان کو پہلے امریکا اور پھر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادہ کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چین اور امریکا دو اقتصادی قوتیں ہیں، امریکا چین تناؤ کم کرنے کیلئے پاکستان کردار ادا کرنے کو تیار ہے، افغانستان میں ایک مستحکم حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔ افغانستان کے حوالے سے اپنی زمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، افغانستان سرحد کے ساتھ نوے فیصد باڑ کا کام مکمل کر چکے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا سے تجارت اپنے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں، افغانستان کے حل کیلئے تمام دھڑوں کو شامل کرنا ہوگا، وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات پرامید کا اظہار کیا اور بھارت سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں تو پاکستان کی تجارت کے حوالے جغرافیائی حیثیت زیادہ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 940159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش