0
Saturday 26 Jun 2021 22:26

غاصب صیہونی رژیم کو محاصرے کے خاتمے پر مجبور کرنیکا واحد رستہ "معرکے کا میدان" ہے، طلال ابوظریفہ

غاصب صیہونی رژیم کو محاصرے کے خاتمے پر مجبور کرنیکا واحد رستہ "معرکے کا میدان" ہے، طلال ابوظریفہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجبهة الدیمقراطیة لتحریر فلسطین کے مرکزی رہنماء طلال ابوظریفہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم تاحال اپنی یکطرفہ جنگ بندی کی پابند نہیں جبکہ اس نے نہ صرف غزہ کے خلاف اپنا سخت ترین سرحدی محاصرہ بدستور قائم رکھا ہوا ہے بلکہ وہ قدس شریف کے فلسطینی باسیوں کے خلاف بھی شدید کریک ڈاؤن میں مصروف ہے۔ فلسطینی خبرررساں ایجنسی سما کے مطابق طلال ابوظریفہ نے تاکید کی کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کے سخت ترین سرحدی محاصرے میں نرمی کا اعلان، درحقیقت عالمی برادری و ثالث فریقوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک کوشش ہے جبکہ گذشتہ منگل کے روز، ثالثوں کے ذریعے غاصب صیہونی رژیم کو ارسال کی جانے والی فلسطینی مزاحمتی محاذ کی وارننگ تاحال قابل اجراء ہے۔ اپنی گفتگو میں فلسطینی آزادی کے ڈیموکریٹک محاذ کے مرکزی رہنما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب غاصب صیہونی رژیم کو محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لئے مزاحمتی محاذ کے پاس "معرکے کے میدان" کے علاوہ کوئی دوسرا رستہ باقی نہیں درحالیکہ غزہ کے سرحدی محاصرے کے خاتمے میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے لیت و لعل سے کام لئے جانے کے باعث پورے خطے کا امن و امان داؤ پر لگ سکتا ہے خصوصا ایک ایسی صورت میں جب تل ابیب کی جانب سے عالمی ثالث فریقوں کو کوئی مثبت جواب نہیں دیا جا رہا۔
خبر کا کوڈ : 940227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش