QR CodeQR Code

عراق، اربیل میں واقع امریکی کونسلخانے کے نزدیک متعدد ڈرون حملے

26 Jun 2021 22:57

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ رات گئے عراقی صوبے اربیل میں واقع امریکی کونسل خانے کے قریب 3 ڈرون طیاروں کیجانب سے حملہ کیا گیا ہے جبکہ تاحال کسی مزاحمتی گروہ نے اسکی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق عراقی صوبے اربیل میں ایک مقام کو نامعلوم ڈرون طیاروں کی مدد سے متعدد حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراقی ای مجلے آئی کیو نیوز کے مطابق ان حملوں کے دوران ڈرون طیاروں سے فائر کئے گئے متعدد راکٹ مصیف صلاح الدین نامی علاقے پر آن گرے تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے قریب ہی واقع امریکی کونسل خانہ ان حملوں کا اصلی ہدف تھا جبکہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ حملے رات 1 بجے انجام پائے ہیں جبکہ تاحال کسی مزاحمی گروہ نے ان کی حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دوسری جانب عرب چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے دوران 3 ڈرون طیاروں کی جانب سے نشانہ بنائے گئے ہدف پر 3 مختلف اطراف سے حملہ کیا گیا تھا جبکہ حملے کے مقام سے امریکی کونسل خانے کا فاصلہ صرف 3 کلومیٹر ہے۔


خبر کا کوڈ: 940240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940240/عراق-اربیل-میں-واقع-امریکی-کونسلخانے-کے-نزدیک-متعدد-ڈرون-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org