0
Saturday 26 Jun 2021 23:35

پشاور میں خاندان کے 7 افراد کا قتل، گھر کا سربراہ ہی قاتل نکلا

پشاور میں خاندان کے 7 افراد کا قتل، گھر کا سربراہ ہی قاتل نکلا
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے چند روز قبل ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے قتل کا معمہ حل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل پشاور کے علاقے چمکنی میں واقع ایک گھر میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں کوئی اور نہیں بلکہ گھر کا سربراہ ابراہیم ملوث نکلا ہے، ملزم کو تمام تر شواہد کی روشنی میں چارسدہ کے علاقے تنگی سے حراست میں لیا گیا ہے، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس کی بیوی کے حبیب اللہ نامی شخص سے تعلقات تھے، پہلے اس نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور حبیب اللہ کو قتل کیا، اس کے بعد اس نے اپنے بچوں سمیت گھر میں موجود چچازاد کی بیوی اور ایک بچے کو بھی طیش میں آکر گولیاں مار کر قتل کیا۔
خبر کا کوڈ : 940247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش