0
Saturday 26 Jun 2021 23:52

ایران ہمیشہ کے مذاکرات میں نہیں پڑیگا، سعید خطیب زادہ

ایران ہمیشہ کے مذاکرات میں نہیں پڑیگا، سعید خطیب زادہ
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اس معاہدے کی حفاظت پر مبنی اپنے عزم کی خاطر ویانا مذاکرات میں ایران سب سے زیادہ سرگرم فریق رہا ہے، جسے تباہ کرنے کی امریکہ نے پوری کوشش کر ڈالی تھی اور یہی وجہ ہے کہ ایران کی جانب سے ہی سب سے زیادہ ڈرافٹ بھی پیش کئے گئے ہیں۔ سعيد خطیب زادہ نے لکھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے تاہم اسکی شرط یہ ہے کہ امریکہ "ٹرمپ کی شکست خوردہ وراثت" کو ترک کرنیکا فیصلہ کر لے۔ انہوں نے لکھا کہ ایران ہمیشہ کے مذاکرات میں نہیں پڑے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 940248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش