0
Sunday 27 Jun 2021 01:03

پاراچنار، طلبہ کی اسکول کے بچوں کی داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی واک

پاراچنار، طلبہ کی اسکول کے بچوں کی داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی واک
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں طلبہ نے اسکول کے بچوں کی داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول میر جمال آگرہ پاراچنار میں پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے تعاون سے سکول کے بچوں کے داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اور سکول سے شبلان تک واک کی گئی۔ واک کا مقصد بچوں کو بروقت سکولوں میں داخلہ لینے اور ان کا مستقبل سنوارنا تھا، لہذا اس موقع پر واک کے شرکاء نے کہا کہ تمام والدین سے پر زور اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول میں داخل کراکے ان کا مستقبل روشن بنائیں۔ 
خبر کا کوڈ : 940260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش