0
Sunday 27 Jun 2021 05:10

کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ناصر حسین شاہ سے ملاقات

کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ناصر حسین شاہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی۔ وفد نے صوبائی وزیر کو ماہ محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر موجود بلدیاتی مسائل پر تیار کی گئی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کو ماہ محرم الحرام سے قبل تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں مولانا محمد صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا ملک غلام عباس، میر تقی ظفر اور عسکری رضا شامل تھے۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے ماہ محرم الحرام میں پیش آنے والے مسائل کے سلسلے میں شہر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر جناب لئیق احمد سے بھی ملاقات کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 940273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش