0
Sunday 27 Jun 2021 05:16

تحریک انصاف کے بجٹ اعداد و شمار پر بھروسہ نہيں ہے، محمد زبیر

تحریک انصاف کے بجٹ اعداد و شمار پر بھروسہ نہيں ہے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبير نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بجٹ اعداد و شمار پر بھروسہ نہيں ہے۔ نواز شريف اور مريم نواز کے ترجمان محمد زبير نے کراچی ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے پی ٹی آئی مسلط ہوئی ہے یہ چوتھا بجٹ ہے اور چوتھے وزیر خزانہ نے یہ بجٹ پیش کیا ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ شوکت ترین جیسے پیش کررہے تھے اس سے ایسا لگا کہ یہ پہلا بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا مضحکہ خیز بجٹ میں نے پہلے نہیں دیکھا اور بجٹ ميں جو نمبر بتائے گئے وہ جھوٹے ہيں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شوکت ترين نے 150 ارب روپے کے ٹيکس واپس لئے ہیں لیکن انہوں نے يہ نہيں بتايا کہ وہ ٹیکس خسارا کہاں سے پورا کريں گے، شوکت ترين فارن منسٹر زيادہ ہيں اور وزير خزانہ کم ہيں اور ان کے بجٹ کا دارومدار بيرون ممالک پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 940274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش