0
Sunday 27 Jun 2021 09:11

جوہر ٹاون دھماکے کا اہم ملزم مردان سے گرفتار، لاہور سے ساتھی خاتون بھی پکڑی گئی

جوہر ٹاون دھماکے کا اہم ملزم مردان سے گرفتار، لاہور سے ساتھی خاتون بھی پکڑی گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونیوالے بم دھماکے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ حساس اداروں نے واقعہ میں ملوث ایک اور دہشتگرد کو مردان سے گرفتار کر لیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی تیار کرنیوالے دہشت گرد ضیا خان کو مردان سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی مردان میں تیار کی گئی اور دھماکہ خیز مواد ممکنہ طور پر گاڑی میں لگے سی این جی گیس سلنڈر میں نصب کیا گیا تھا۔ گاڑی 21 جون کو بذریعہ موٹروے لاہور سے مردان روانہ کی گئی، جو دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کے بعد 23 جون کو دوبارہ لاہور میں داخل ہوئی۔ گاڑی سجاد حسین نامی ملزم لاہور لے کر آیا، جو پہلے ہی منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔
 
انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ سجاد حسین کا پیٹر پال ڈیوڈ سے رابطہ تھا۔ کراچی کے رہائشی پیٹر پال ڈیوڈ کو لاہور ائیر پورٹ سے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالے تینوں دہشتگردوں سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ ادھر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جوہر ٹاون دھماکے کے مرکزی ملزم کی ساتھی خاتون کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم دھماکے کے روز سول سیکرٹریٹ کے قریب واقع عامر ہوٹل میں مقیم تھا اور کرن بھی وہاں اس کے ساتھ تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ کرن کے بھائی نے ہی ملزم کو گاڑی خریدنے میں مدد دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 940291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش