0
Sunday 27 Jun 2021 09:36

ملک میں کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے اور  901 نئے کیسز  بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 544 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 901 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 23 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22211 ہو گئی اور  مجموعی کیسز  9 لاکھ 54 ہزار 743 تک جا پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1347 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 291 ہو گئی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 940296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش