0
Sunday 27 Jun 2021 10:43

تحریک انصاف اور مسلم لیگ کو آزادکشمیر میں بری طرح شکست ہو رہی ہے، چوہدری یاسین

تحریک انصاف اور مسلم لیگ کو آزادکشمیر میں بری طرح شکست ہو رہی ہے، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ کو آزادکشمیر میں بری طرح شکست ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں جماعتوں کے امیدوار مسلسل تبدیل کیے جا رہے ہیں یہ سیاسی میدان کی جماعتیں ہی نہیں یہ ہمیشہ چور راستے سے اقتدار میں آتے رہے ہیں جب بھی صاف و شفاف انتخابات ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی اور ہمیشہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے اور بلاو بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل ہیں۔ پاکستان کے آئندہ آنے والے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آزادکشمیر کے انتخابات کی انتخابی مہم چلے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے۔ برسراقتدار آکر کوٹلی کی تقدیر بدل دیں گے۔ مسلم لیگ نے کوٹلی کو گزشتہ پانچ سال میں پسماندہ رکھنے کی سازش کی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر ان کرپٹ مافیا کا احتساب کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمولیتی پروگرام اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ اور مسلم کانفرنس چھوڑ کر درجنوں عمائدین نے اپنے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر لیڈر آف دی اپوزیشن چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور انہیں ہار پہنائے اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے اور ہم اپنے کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہمارا قبیلہ ہے اور ہم مل کر اپنے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کی عزت نفس اور وقار کا خیال رکھا جائے گا اور ان کو پارٹی کے اندر جائز مقام ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 940306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش