0
Sunday 27 Jun 2021 15:30

جماعت اسلامی نے جولائی میں احتجاج کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی نے جولائی میں احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان نے دو جولائی کو بیروزگاری مارچ جبکہ چار جولائی کو ملک بھر میں مہنگائی اور سودی معیشت کیخلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے سود پر مبنی بجٹ پیش کیا، عوام دشمن بجٹ کو مرکزی مجلس شوری نے مسترد کر دیا ہے، اس وقت ہمارا پورا معاشی نظام قرضے کی آکسیجن پر چل رہا ہے، موجودہ حکومت نے ہر وہ کام کیا جس کی وجہ سے ہماری آزادی ختم ہو گئی۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اثاثہ جات کو گروی اور فروخت کیا جا رہا ہے، موٹروے اور ایئرپورٹ کو گروی رکھنے کے فیصلے کو کبھی منظور نہیں کیا جائیگا، حکومت نے سودی معیشت کو آگے بڑھایا ہے، اثاثے گروی رکھنے کی بجائے قرضے دینے کے اور بہت طریقے ہیِں۔ امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ ہماری حکومت ایف اے ٹی ایف کے سامنے جھک گئی ہے، وزراء خوش ہیں کہ بلیک لسٹ سے بچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے قبل چینی، گیس، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، پاکستان میں روز ایک بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں بھی کرپشن کا ناسور بدستور موجود ہے، چینی، آٹا، گندم اور رنگ روڈ سکینڈلز میں حکومتی راہنما ملوث نکلے۔
خبر کا کوڈ : 940347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش