0
Sunday 27 Jun 2021 19:53

حکومت سندھ کا پیر سے تمام مزارات کھولنے کا اعلان

حکومت سندھ کا پیر سے تمام مزارات کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام مزارات کل سے کھول دیئے جائیں گے، تاہم لنگر پر پابندی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے کے تمام مزارات کل سے کھولنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں انڈور جم، سوئمنگ پول اور امیوزمنٹ پارکس بھی کل سے کھل جائیں گے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام مزارات پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہوگی، زائرین اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا، مزارات کے تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں، مزارات اور درگاہوں پر احتیاطی تدابیر اور ہدایتی بینرز آویزاں ہوں، عوام کا رش نہ لگنے دیا جائے اور زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پچاس سال سے زائد عمر کے افراد، بچوں اور کھانسی، بخار کی علامات والوں کو اجازت نہیں ہوگی، مزارات پر روزانہ اسپرے اور دھلائی کرنا لازمی ہوگا، لنگر پر پابندی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 940356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش