0
Sunday 27 Jun 2021 21:04

یمن، مأرب کے مغربی حصے میں انصاراللہ فورسز کی وسیع یشقدمی

یمن، مأرب کے مغربی حصے میں انصاراللہ فورسز کی وسیع یشقدمی
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق یمنی فوج و عوامی مزاحمتی فورسز نے آج شہر مأرب کے مغربی علاقے پر قابض جارح سعودی-اماراتی افواج کے خلاف وسیع پیشقدمی کی ہے۔ یمنی ای مجلے متابعات نے قبائلی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے آج شہر مأرب کے مغربی علاقے پر قابض جارح سعودی-اماراتی افواج پر کامیاب جوابی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں انصاراللہ فورسز نے اس علاقے میں وسیع پیشقدمی بھی کی ہے۔ یمنی قبائلی ذرائع کے مطابق اس حملے میں وقوع پذیر ہونے والی جھڑپیں انتہائی شدید تھیں جنہوں نے صراوح، المشجح، البلق اور الکسارہ سمیت شہر مأرب کے تمام مغربی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق انصاراللہ فورسز نے اس علاقے میں اپنی پیشقدمی کے نتیجے میں حید البلق سمیت متعدد علاقوں کا کنٹرول واپس لے لیا ہے جس کے بعد اب صنعاء فورسز شہر مأرب کے انتہائی قریب پہنچ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ شہر مأرب یمن کے شمالی علاقوں پر قابض جارح سعودی و اماراتی شاہی رژیموں کی حمایت یافتہ فورسز کا آخری ٹھکانہ ہے جسے بچانے اور صنعاء فورسز کی تیز پیشقدمی کو روکنے کے لئے اس دوران جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے دسیوں ہوائی حملے بھی کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 940364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش