QR CodeQR Code

صیہونی رکن پارلیمنٹ کی سربراہی میں غاصب یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصی پر دھاوا

27 Jun 2021 21:35

مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کیجانب سے اپنی حکومت کیخلاف ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کے دوران غاصب یہودی آباکار، صیہونی انتہاء پسند پارلیمنٹیرین "ایتمار بن عفیر" کی سربراہی میں دھاوا بولتے ہوئے غیر قانونی طور مسجد اقصی میں داخل ہو گئے جبکہ غاصب صیہونی فوج نے فلسطینی شہریوں کیخلاف اپنی علیحدہ کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر زخمی اور کئی ایک کو انکے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصی کی بیحرمتی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج پہلے پہر مغربی کنارے میں فلسطینی حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران دسیوں غاصب یہودی آبادکار، انتہاء پسند صیہونی پارلیمنٹیرین ایتمار بن عفیر کی سربراہی میں دھاوا بولتے ہوئے غیر قانونی طور پر مسجد اقصی میں داخل ہو گئے جہاں وہ اشتعال انگیز طور پر مسجد اقصی کے تمام مقدس مقامات پر گھومتے نظر آئے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق اس دوران غاصب صیہونی رژیم نے فلسطینی شہر الخلیل میں مختلف گھروں پر چھاپے مار کر متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری جانب شہر نابلس کے جنوب میں واقع بیتا نامی قصبے میں غاصب صیہونی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں بھی کئی ایک فلسطینی شہری صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا شکار ہو کر زخمی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ فلسطینی پہاڑی علاقے صبیح میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی غاصب یہودی بستی "جفعات افیتار" کی تعمیر کے خلاف بیتا نامی قصبے میں گذشتہ 2 ماہ سے مسلسل احتجاج جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 940369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940369/صیہونی-رکن-پارلیمنٹ-کی-سربراہی-میں-غاصب-یہودی-آبادکاروں-کا-مسجد-اقصی-پر-دھاوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org