0
Sunday 27 Jun 2021 22:55

اپوزیشن کو تاریخی بجٹ ہضم نہیں ہو رہا، فتح اللہ خان

اپوزیشن کو تاریخی بجٹ ہضم نہیں ہو رہا، فتح اللہ خان
اسلام ٹائمز۔  وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی گلگت بلتستان فتح الله خان نے پیپلز پارٹی کی جانب سے عوام دوست اور تاریخی بجٹ کے حوالے سے جاری گمراہ کن بیانیہ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور پوری کابینہ کی جانب سے خطے کی تاریخ کا پہلا اور بڑا بجٹ پیش کرنے پر پیپلز پارٹی اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے اور عوام میں اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے لاحاصل کوششوں میں لگ چکی ہے۔ اس طرح کے بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے عوامی مفاد میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جی بی کے عوام شعور رکھتے ہیں اور ماضی کی حکومتوں کی کاسہ لیسی اور جھوٹے دعوے نہیں بھولے ہیں۔ عوامی اور جمہوری حکومت کی راگ الاپنے والی پارٹی عوام کی عدالت میں اپنا مقام کھو چکی ہے، عوام کے سامنے ان کی کارکردگی صفر ہو کر رہ گئی ہے، اب کس منہ سے عوامی ہمدردی جتا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے آج تک کھربوں میں بجٹ پیش نہیں کیا۔ اب جب ہماری حکومت نے ایک کھرب سے زائد کا میزانیہ پیش کیا تو ان کے ہوش و حواس اڑ گئے ہیں اور تاریخی بجٹ ان کو ہضم نہیں ہو رہا، اس لئے کھسیانی بلی کھمبا نوچنے کے مصداق واویلا شروع کر رکھا ہے۔ ان کا یہ واویلا سعی لاحاصل کے علاؤہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے ایک عظیم ترقیاتی پیکیج کا نہ صرف اجراء کیا بلکہ جاری ترقیاتی پروگرامز کے فنڈز میں اضافہ اور غیر ترقیاتی گرانٹ میں 47 فیصد اضافہ کر کے جی بی میں ایک نئی تاریخ رقم کی، جس پر عوام اور صوبائی حکومت ان کے مشکور ہیں۔صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث پیپلز پارٹی کے رہنما سخت ترین بدنیتی اور زہنی دباؤ کا شکار ہیں، ان کو ہمارا مشورہ ہے کہ مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں اور تنقید کی بجائے تعمیری کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 940374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش