QR CodeQR Code

حماس کے سربراہ لبنان میں

لبنانی قیادت سے ملاقات میں سیف القدس مزاحمتی آپریشن کیبعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، اسمعیل ہنیہ

27 Jun 2021 23:45

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اپنے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج لبنان پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ انکے اس دورے میں قدس شریف و مقبوضہ سرزمینوں میں اسرائیلی اقدامات، خصوصا فلسطینی باشندوں کے اپنی سرزمینوں پر واپسی کے حق کے حصول اور فلسطینیوں کی متبادل رہائش و فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے کیمپوں میں مستقل اقامت پر مبنی استعماری منصوبوں کے خاتمے پر بھی گفتگو کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ لبنان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ لبنانی حکام اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے علاوہ لبنانی سیاسی قیادت، عوامی مزاحمتی فورسز اور وہاں مقیم فلسطینی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق اسمعیل ہنیہ نے بیروت ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران لبنان-فلسطین تعلقات اور باہمی تعاون کی توسیع سمیت سیف القدس آپریشن میں فلسطینی قوم کی کامیابی کے بعد کی سیاسی صورتحال پر بھی سیر حاصل گفتگو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران قدس شریف و مقبوضہ سرزمینوں میں اسرائیلی اقدامات، خصوصا فلسطینی باشندوں کے اپنی سرزمینوں پر واپسی کے حق کے حصول اور فلسطینیوں کی متبادل رہائش و فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے کیمپوں میں مستقل اقامت پر مبنی استعماری منصوبوں کے خاتمے پر بھی گفتگو کی جائے گی۔



خبر کا کوڈ: 940380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940380/لبنانی-قیادت-سے-ملاقات-میں-سیف-القدس-مزاحمتی-آپریشن-کیبعد-کی-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال-کیا-جائیگا-اسمعیل-ہنیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org