QR CodeQR Code

مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

28 Jun 2021 00:41

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ میں آنے والے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 90 کلومیٹر تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مینگورہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ میں آنے والے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 90 کلومیٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 940390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940390/مینگورہ-شہر-اور-گردونواح-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org