0
Monday 28 Jun 2021 01:09

مرجعیت اور عزاداری کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے، علامہ رمضان توقیر

مرجعیت اور عزاداری کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ مرجعیت اور عزاداری کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے، انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی، عراق کا ملین مارچ، شام، یمن میں کامیابیاں امریکہ، اسرائیل اور انکے ڈالر خور اسلام کے نام نہاد ٹھکیدار سعودی عرب کی پریشانیوں کا سبب بن رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ النجف ڈیرہ اسماعیل خان میں قرآن سینٹرز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملت اسلامیہ اور بالخصوص ملت تشیع کے لئے جتنے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں، وہ قرآن سے دوری کا سبب ہے، استعمار مسلمانوں میں دوری اور تفرقہ پھیلانے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی، عراق کا ملین مارچ، شام، یمن میں کامیابیاں امریکہ و اسرائیل اور انکے ڈالر خور اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار سعودی عرب کی پریشانیوں کا سبب بن رہی ہے اور وہ ان شاء اللہ تعالیٰ ناکام و نامراد رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرجعیت اور عزاداری ہمارے لئے بہت اہم ہیں اور ہمارے عقیدہ کی بنیاد ہیں۔ ان دونوں کے خلاف سٹیج حسینی کو ہی استعمال کیا جا رہا ہے اور ہمارے عقیدے اور عزاداری میں کئی قسم کے خرافات پیدا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذکر حسینؑ و اہل بیتؑ کو استمعال کیا جا رہا ہے، ایسے عناصر کو روکنا اور ان کا مقابلہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اپنی مساجد اور درس و تدریس میں مومنین تک مرجعیت اور عزاداری کے خلاف ہونے والی سازشوں کا پیغام پہنچائیں، ہم ہر سطح پر ان سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 940392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش