QR CodeQR Code

دہلی میں پارکوں کے بعد آج سے جم وغیرہ بھی کھل گئے

28 Jun 2021 11:16

دہلی میٹرو کارپوریشن نے 14 جون کو دہلی حکومت کو خط لکھ کر کہا تھا کہ حکومت کیجانب سے پابندیوں میں دی جارہی رعایت کے سبب میٹرو اسٹیشنوں میں داخل ہونے اور ٹرین میں چڑھنے کیلئے لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت دہلی میں آج سے جم اور یوگا سنٹر کھول دئے گئے۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہفتہ کی شب کہا کہ ہوٹلوں کو شادی کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی، لیکن اس میں شامل ہونے والوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 50 ہوگی۔ اتھارٹی نے کہا کہ ’جم خانوں اور یوگا انسٹی ٹیوٹ کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ بینکویٹ ہال، میرج ہال، اور ہوٹلوں کو زیادہ سے زیادہ 50 افراد کی حد کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی میں مرحلہ وار ’ان لاک‘ کا عمل 31 مئی سے شروع ہوا ہے۔ یہاں اب تعلیمی اداروں، تھیٹروں، اسپا اور سویمنگ پول جیسے کچھ مقامات کے علاوہ بیشتر سرگرمیوں اور مقامات کو پھرسے کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

اتھارٹی نے میٹرو کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ آپریٹ کرنے کی مدت میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل دہلی میٹرو کارپوریشن نے 14 جون کو دہلی حکومت کو خط لکھ کر کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے پابندیوں میں دی جارہی رعایت کے سبب میٹرو اسٹیشنوں میں داخل ہونے اور ٹرین میں چڑھنے کے لئے لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے دہلی میں 19 اپریل کو ایک ہفتہ کے لئے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا، لیکن بعد میں اسے بڑھاکر 31 مئی تک کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 940428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940428/دہلی-میں-پارکوں-کے-بعد-ا-ج-سے-جم-وغیرہ-بھی-کھل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org