0
Monday 28 Jun 2021 10:18

لاہور، جوہر ٹاون دھماکے کا ایک اور اہم ملزم راولپنڈی سے گرفتار

لاہور، جوہر ٹاون دھماکے کا ایک اور اہم ملزم راولپنڈی سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں ہونیوالے دھماکے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے اہم ملزم کو گرفتار کرکے لاہور منتقل کر دیا ہے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کرنیوالے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی۔ ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے اس کیس میں پیٹر پال ڈیوڈ کے علاوہ خاتون سمیت 3 مزید ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پیٹر پال ڈیوڈ نے دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی عید گل کو دی تھی، جس نے جوہر ٹاون میں جا کر پارک کی اور وہاں سے پیدل فرار ہوگیا تھا۔ عید گل کے جانے کے تھوڑی دیر بعد ہی دھماکہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق عید گل کی شناخت عینی شاہدین کے بیانات کو مدنظر رکھ کر تیار کئے گئے خاکے کی مدد سے ہوئی۔ پیٹر پال ڈیوڈ کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لاہور ایئرپورٹ سے اُس وقت گرفتار کیا تھا، جب وہ کراچی فرار ہونے کیلئے پرواز میں سوار ہو رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 940432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش