0
Monday 28 Jun 2021 11:13

جوہر ٹاون دھماکے کا اہم ملزم پہلے ہی فورتھ شیڈول میں شامل نکلا

جوہر ٹاون دھماکے کا اہم ملزم پہلے ہی فورتھ شیڈول میں شامل نکلا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں ہونیوالے دھماکے کا اہم ملزم عید گل راولپنڈی سے پکڑا گیا۔ ملزم عید گل کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم عید گل کے دو بھائیوں کے نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم عید گل متعدد بار بیرون ملک بھی جا چکا ہے۔ عید گل اپنے خاندان سمیت وزیرستان سے جھنگ منتقل ہوا، عید گل بھائیوں کیساتھ راولپنڈی میں زیادہ وقت گزارتا تھا۔ ذرائع کے مطابق عید گل اور پیٹرپال ڈیوڈ کا چند سال قبل رابطہ ہوا، دونوں نے پیسوں کے لالچ میں دھماکہ کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ہمسایہ ملک کی خفیہ ایجنسی نے ملزمان کو بھاری رقم کا لالچ دے کر دھماکہ کروایا۔
خبر کا کوڈ : 940440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش