QR CodeQR Code

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

28 Jun 2021 19:52

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کو فرنس آئل پر چلا نے سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ فرنس آئل پر پیدا ہونے والی مہنگی بجلی کی کا بوجھ بھی ماہانہ فیول پرائس کی مد میں بوجھ بھی صارفین برداشت کریں گے


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں گیس کا بحران بڑھنے سے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند، وزارت توانائی نے بجلی کی پیداوار برقرار رکھنے کے لیے پاور پلانٹس کو فرنس آئل درآمد کرانے کے لیے این او سی جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری گیس بحران کی وجہ سے بجلی بنانے والے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند ہونے سے بجلی کی رسد میں کمی ہوسکتی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے پیٹرولیم اور پاور ڈویژن نے کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی مشاورت سے فرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کو فرنس آئل پر چلا نے سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ فرنس آئل پر پیدا ہونے والی مہنگی بجلی کی کا بوجھ بھی ماہانہ فیول پرائس کی مد میں بوجھ بھی صارفین برداشت کریں گے، یاد رہے کہ کے الیکٹرک کو اکتوبر 2020ء میں بھی 50 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل امپورٹ کی اجازت دی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 940535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940535/فیول-ایڈجسٹمنٹ-کی-مد-میں-بجلی-قیمتوں-اضافے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org