0
Monday 28 Jun 2021 23:24

پشاور میں جائیداد کے تنازعہ پر جرگہ میں فائرنگ، 5 افراد قتل

پشاور میں جائیداد کے تنازعہ پر جرگہ میں فائرنگ، 5 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ بالا میں پلاٹ کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین گولیاں چل گئیں، جس کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے جرگہ میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ پولیس نے جاں بحق افرا د کی نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیں۔ علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعات کے مطابق تھانہ سربند کی حدود پشتخرہ بالا میں فریق اول حیدر آفریدی اور فریق دوم اصغر آفریدی کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا۔ اس دوران دونوں فریقین کسی بات پر الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر بندوقیں تان لیں جس کے نتیجے میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں فریق اول سے حیدر، کاشف اور واحد گل جبکہ فریق دوم سے اصغر اور امیر بہادر کو گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ سے فریق اول سے عرفان نامی شخص بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، جسے ابتدائی طبی امداد کی غرض سے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کیا جبکہ جائے وقوع سے اہم شواہد جمع کیے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکلنے سے بھی ڈرنے لگے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات مزید خراب ہونے سے بچائے اور علاقے میں بھاری نفری تعینات کردی۔
خبر کا کوڈ : 940575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش