0
Monday 28 Jun 2021 23:30

حشد الشعبی کے مراکز پر امریکی حملے، اب امریکہ کی ہر معاندانہ پرواز کو نشانہ بنائینگے، کتائب سید الشہداء

حشد الشعبی کے مراکز پر امریکی حملے، اب امریکہ کی ہر معاندانہ پرواز کو نشانہ بنائینگے، کتائب سید الشہداء
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے گذشتہ شب عراق و شام کی مشترکہ سرحد پر واقع حشد الشعبی کے متعدد مراکز پر ہونے والے ہوائی حملوں کے جواب میں عراقی عوامی مزاحمتی فورس کتائب سید الشہداء نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اب عراقی آسمان پر موجود امریکہ کی ہر معاندانہ پرواز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جائے گا۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی چینلز کا کہنا ہے کہ کتائب سید الشہداء نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ اب کے بعد قابض امریکی فوج کے ساتھ ہماری جنگ "غیر محدود" ہو گی جبکہ اس جنگ میں مزاحمتی محاذ کی جانب سے اٹھایا جانے والا پہلا قدم "اپنے عزیز ملک عراق کے آسمان پر موجود امریکہ کی معاندانہ پروازوں کو نشانہ بنانا" ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے گذشتہ شب عراق و شام کی سرحد پر واقع حشد الشعبی کی بریگیڈ 14 سے متعلق ایک لاجسٹک مرکز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر ڈالا تھا جس میں حشد الشعبی کے کم از کم 4 مجاہد شہید ہو گئے تھے جبکہ عراقی سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ حکومت و مسلح افواج کی جانب سے بھی اس اقدام کو "عراقی خود مختاری کی خلاف ورزی" قرار دیتے ہوئے امریکی حملے کی شدید مذمت کی گئی تھی۔ اس حوالے سے حشد الشعبی کے بریگیڈ 14 کے کمانڈر احمد المگصوصی نے بھی اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان کی فورسز اپنے ساتھیوں کے ناحق خون کا بدلہ لینے کو مکمل طور پر تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 940578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش