0
Monday 28 Jun 2021 23:59

اگر عائد پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو جوہری توانائی ایجنسی کو اطلاعات فراہم نہیں کرینگے، محمود عباس زادہ

اگر عائد پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو جوہری توانائی ایجنسی کو اطلاعات فراہم نہیں کرینگے، محمود عباس زادہ
اسلام ٹائمز۔ ایرانی قومی سلامتی و سیاست خارجہ کمیشن کے ترجمان محمود عباس زادہ نے تاکید کی ہے کہ امریکہ، تہران پر کسی قسم کی شرائط عائد نہیں کر سکتا۔ محمود عباس زادہ مشکینی نے عرب چینل المسیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ہم پر شرائط عائد کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں کیونکہ اسی نے (ایرانی جوہری) معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور اس مسئلے میں ایران کا حق ضائع ہوا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ (امریکی وزیر خارجہ) اینٹونی بلینکن کی جانب سے نفسیاتی جنگ چھیڑنے کا مقصد اپنے ناجائز مطالبات منوانا ہے۔

ایرانی قومی سلامتی و سیاست خارجہ کمیشن کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ہم سے کوئی مطالبہ نہیں کر سکتا کیونکہ خود اسے ہم سے بڑھ کر اس معاہدے کی ضرورت ہے جبکہ جوہری معاہدے کے حوالے سے "عائد تمام پابندیوں کا اٹھایا جانا" ایران کے لئے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے تاہم عائد پابندیوں کے اٹھا لئے جانے اور تہران کی جانب سے اس کی مکمل جانچ پڑتال اور اطمینان کے حصول کے بعد ہی معاہدے پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی قابل اعتماد نہیں لہذا ممکنہ معاہدے سے امریکہ کے دوبارہ یکطرفہ طور پر دستبردار نہ ہونے کی بابت ضمانت طلب کرنے کا ہمیں مکمل حاصل ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں تاکید کی کہ اگر ایران پر عائد تمام پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو نہ صرف عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو (ایرانی جوہری تنصیبات سے متعلق) کسی قسم کی تصویر یا ویڈیو فوٹیج فراہم نہیں کی جائے گی بلکہ وہاں نصب کیمروں کو بھی بند کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 940591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش