QR CodeQR Code

متنازع نصاب تعلیم نئی نسلوں کے اذہان کو زہر آلود کر دیگا، نثار فیضی

29 Jun 2021 00:38

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ مخصوص مکتبہ فکر کی مذہبی تعلیمات کے پرچار کیلئے یکساں نظام تعلیم کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔ آئین کی رو سے کسی پر بھی اپنا عقیدہ یا اپنی مذہبی تعلیمات کو جبراً مسلط نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی نے یکساں نصاب تعلیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص مکتبہ فکر کی مذہبی تعلیمات کے پرچار کے لیے یکساں نظام تعلیم کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔ آئین کی رو سے کسی پر بھی اپنا عقیدہ یا اپنی مذہبی تعلیمات کو جبراً مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مدرسہ، سرکاری اور نجی تعلیمی نظام میں یکسانیت کے لیے جو نظام تعلیم شروع کیا گیا تھا، نصاب کی تدوین کے بعد مواد کا جائزہ لینے سے واضح نظر آرہا ہے کہ یہ پاکستان کی تعلیمی پالیسیوں سے متصادم، دینی اقدار کے برعکس، اسلام کی مستند تاریخ کے منافی اور معتبر شخصیات کے احترام سے دانستہ اعراض پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نصابی کتب کے ذریعے تعصب اور گروہی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گی۔ نفاذ اسلام بل کے ذریعے مقاصد کی تکمیل میں ناکامی کے بعد یکساں نصاب تعلیم کو ہتھیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصابی کتب کو شرانگیزی سے پاک رکھ کر نئی نسل کو مذہبی منافرت سے بچایا جا سکتا ہے۔ پرامن پاکستان کے لیے مذہبی رواداری انتہائی ضروری ہے۔ متنازع نصاب تعلیم نئی نسلوں کے اذہان کو زہر آلود کر دے گا۔ مجلس وحدت مسلمین یکساں نصاب تعلیم کی ہر پلیٹ فارم پر مخالفت کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 940595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940595/متنازع-نصاب-تعلیم-نئی-نسلوں-کے-اذہان-کو-زہر-ا-لود-کر-دیگا-نثار-فیضی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org