0
Tuesday 29 Jun 2021 10:01

امریکا کا پاکستان کو موڈیرنا ویکسین دینے کا اعلان

امریکا کا پاکستان کو موڈیرنا ویکسین دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے رواں ہفتے پاکستان کو کورونا وائرس کی موڈرینا (Moderna) ویکسین کی 15 لاکھ خواراکیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے پریس بریفنگ میں بتائی۔ دوسری جانب سائنو ویک کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں بھی آج چین سے پاکستان لائی جائیں گی، یہ ویکسین حکومتِ پاکستان نے خریدی ہے۔ حکام کے مطابق این آئی ایچ میں تیار پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے۔ آئندہ ماہ سے این آئی ایچ میں یومیہ 1 لاکھ پاک ویک ویکسین کی تیاری متوقع ہے، پاک ویک ای سنگل ڈوز والی ویکسین ہے۔
خبر کا کوڈ : 940630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش