0
Tuesday 29 Jun 2021 17:52

کوئٹہ، احتساب عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو سزا سنا دی

کوئٹہ، احتساب عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو سزا سنا دی
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت کوئٹہ نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ بلوچستان سعید احمد مینگل اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر امیر بخش کھوسہ کو مجموعی طور پر 12 سال قید اور 10 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ کے جج اللہ داد روشان نے نیب بلوچستان کی تحقیقات اور ملزم کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ سنایا ہے۔ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی۔ تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم نے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سعید احمد مینگل نے پراجیکٹ ڈائریکٹر ضلع جعفرآباد، نصیرآباد اور جھل مگسی کی حیثیت سے مختلف پی آر سی سینیٹرز سے صرف کاغذات کی حد تک گندم کی بوریاں خریدیں۔

محکمہ خوراک کے گودام کے ریکارڈ اور فیلڈ وزٹ سے یہ بات واضح ہوگئی کہ ملزم سعید احمد مینگل اور امیر بخش کھوسہ نے ملی بھگت سے گندم کی بوریاں نہ تو خریدیں اور نہ ہی محکمہ خوراک کے گودام میں جمع کروائیں۔ اس طرح ذاتی فائدے اور کرپشن کے ذریعے ملزمان نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب بلوچستان نے ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرا دیا تھا، جس پر معزز احتساب عدالت کوئٹہ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 940696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش