0
Wednesday 24 Aug 2011 00:02

صدر زرداری کا امریکی امداد کی کٹوتی پر تشویش کا اظہار

صدر زرداری کا امریکی امداد کی کٹوتی پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر زرداری نے پاکستان کے لیے امریکی امداد میں کٹوتی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات صدر مملکت نے امریکی سینیٹروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی جس نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امداد میں کسی قسم کی کٹوتی نہ صرف پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر اثر انداز ہوگی بلکہ اس سے پاکستانی عوام کو امریکی حکومت کی کمٹمنٹ کے حوالے سے بھی منفی تاثر جائے گا۔ صدر نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ایسی تمام قانون سازی سے گریز کیا جائے۔ ملاقات میں وزیر دفاع چوہدری احمد مختار، سیکریٹری جنرل سلمان فاروقی، سینیٹر صغری امام اور قائم مقام سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر عالمگیر بابر نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 94072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش