0
Tuesday 29 Jun 2021 23:09
اسمعیل ہنیہ کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات

فلسطینی مزاحمتی محاذ کو آخری فتح کیلئے تیار کرنے پر اتفاق

فلسطینی مزاحمتی محاذ کو آخری فتح کیلئے تیار کرنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ لبنانی دورے پر بیروت میں موجود فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ نے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ عرب چینل المنار کے مطابق اس ملاقات میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے صیہونی مظالم کے خلاف انجام پانے والے "سیف القدس" مزاحمتی آپریشن کے بعد کی تازہ ترین صورتحال اور آخری فتح کے لئے فلسطینی مزاحمتی محاذ کو تیار کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسمعیل ہنیہ اور سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ و حماس کے درمیان استوار تعلقات میں مزید وسعت لانے اور مزاحمتی محاذ میں ان دونوں تحریکوں کے اہم کردار پر بھی تاکید کی۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مسجد اقصی کی بارہا بیحرمتی پر فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے دی گئی مہلت کے خاتمے پر گذشتہ ماہ مئی کی 10 تا 21 تاریخ تک جاری رہنے والے سیف القدس آپریشن میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے غاصب صیہونیوں کے ٹھکانوں پر 4000 سے زائد راکٹ برسائے گئے تھے جس کے سبب قابض صیہونیوں کو پہنچنے والے وسیع نقصان کے باعث غاصب صیہونی رژیم مصر و اردن کی ثالثی کے ذریعے یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان پر مجبور ہو گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 940733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش