0
Tuesday 29 Jun 2021 23:21

گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنگامی، اراکین ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے

گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنگامی، اراکین ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ، قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈووکیٹ اور وزیر معدنیات کرنل (ر) عبید اللہ بیگ کے مابین ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ حکومتی و اپوزیشن اراکین نے مشکل سے بیچ بچائو کرایا۔ نواز خان ناجی کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کو گالیاں دیتے رہے جبکہ سپیکر آرڈر آف دی ہاﺅس اور ''امجد صاحب اپوزیشن کریں بدمعاشی نہ کریں'' کہتے رہے۔ منگل کے روز اسمبلی کا ماحول اس وقت سخت کشیدہ ہوگیا، جب امجد حسین ایڈووکیٹ بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے اپوزیشن ممبران کے حلقوں اور حکومتی ممبران کے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں کا موازنہ کر رہے تھے۔

ایک موقع پر جب امجد نے کہ کیا یہ انصاف ہے؟ اس موقع پر وزیر معدنیات عبید اللہ بیگ نے فوراً جواب دیا ''ہاں یہ انصاف ہے'' ایک موقع پر تقریر کرتے ہوئے امجد نے کہا ''میں تحریک انصاف کی ایسی حکومت پہ لعنت بھیجتا ہوں'' جس پر عبید اللہ بیگ نے کہا کہ میں آپ پر لعنت بھیجتا ہوں۔ جس پر امجد ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ میں آپ پر اور آپ کے باپ پر لعنت بھیجتا ہوں، یہ کہنے کے ساتھ ہی امجد ایڈووکیٹ عبید اللہ پر ہاتھ اٹھانے کیلئے ان کی جانب بڑھنے لگے۔ اس دوران نواز خان ناجی بھی طیش میں آگئے اور کرنل عبیداللہ بیگ کو غدار کہنے کے ساتھ گالیاں دینا شروع کر دیں اور وہ بھی ان کی طرف حملہ آور ہونے کیلئے آگے بڑھے جبکہ عبید اللہ بیگ بھی اپنی نشست سے اٹھ کر آگے بڑھنے لگے۔

اس عرصے میں سپیکر امجد زیدی بار بار آرڈر آف دی ہاﺅس کہتے رہے اور بار بار یہ بھی کہتے رہے کہ "امجد صاحب آپ اپوزیشن کریں بدمعاشی نہ کریں، یہ کیا طریقہ ہے، سیٹ پر بیٹھ جائیں۔'' اس دوران دیگر حکومتی ممبران آگے بڑھے اور نواز ناجی، امجد ایڈووکیٹ کے ساتھ کرنل (ر) عبید اللہ بیگ کو بھی پیچھے دھکیل کر نشستوں پر بٹھا دیا۔ جس کے بعد امجد اور عبید اللہ بیگ میں ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بعد امجد ایڈووکیٹ نے اپنی تقریر جاری رکھی۔ اس سے پہلے پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے اجلاس شروع ہونے سے پہلے اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اپوزیشن ممبران کی سکیموں کو شامل نہ کرنے پر اپوزیشن لیڈر نے احتجاج کی کال دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 940736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش