QR CodeQR Code

کرونا وائرس، گلگت ڈویژن کے سکولوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

29 Jun 2021 23:38

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گلگت ڈویژن میں کرونا مثبت کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے اس لیے تمام تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات ہونگی


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں گلگت ڈویژن کے تمام تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے احکامات کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گلگت ڈویژن میں کرونا مثبت کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے اس لیے تمام تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات ہونگی تاہم سکینڈری اور ہائر سکینڈری امتحانات شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔ دوران امتحانات ایس او پیز کا سخت خیال رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 940739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940739/کرونا-وائرس-گلگت-ڈویژن-کے-سکولوں-میں-یکم-جولائی-سے-31-تک-گرمیوں-کی-تعطیلات-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org