QR CodeQR Code

پاراچنار، علامہ فدا مظاہری کی علامہ عابد الحسینی سے ملاقات و عیادت

30 Jun 2021 01:54

علامہ فدا حسین مظاہری نے علامہ عابد الحسینی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی، اسی موقع پر قومی امور اور خصوصاً ضلع کرم کے موجودہ حالات پر بھی گفتگو کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامع مسجد پاراچنار کے پیش امام حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ فدا حسین مظاہری اور اراکین انجمن حسینیہ نے تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی سے انکے گاؤں آڑخی میں ملاقات اور عیادت کی۔ علامہ فدا حسین مظاہری نے علامہ عابد الحسینی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی، اسی موقع پر قومی امور اور خصوصاً ضلع کرم کے موجودہ حالات پر بھی گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی علیل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 940764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940764/پاراچنار-علامہ-فدا-مظاہری-کی-عابد-الحسینی-سے-ملاقات-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org