QR CodeQR Code

بحرین میں را کے افسروں سے ملاقات ہوئی، لاہور دھماکے کے ملزم کا اعتراف

30 Jun 2021 09:45

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے کے مرکزی کردار پیٹر پال ڈیوڈ کو بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے افسران بحرین کے ایک نائٹ کلب میں ملے۔ مذکورہ نائٹ کلب کو دبئی میں چلنے والے بھارتی نائٹ کلب کی پشت پناہی حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں نت نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ دھماکے کا مرکزی کردار پیٹر پال ڈیوڈ دبئی میں نائٹ کلب کے کاروبار سے منسلک نکلا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے افسران سے بحرین کے ایک نائٹ کلب میں ملاقات ہوئی۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے کے مرکزی کردار پیٹر پال ڈیوڈ کو بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے افسران بحرین کے ایک نائٹ کلب میں ملے۔ مذکورہ نائٹ کلب کو دبئی میں چلنے والے بھارتی نائٹ کلب کی پشت پناہی حاصل ہے۔
 
پیٹر پال ڈیوڈ بھی دبئی میں نائٹ کلب کے کاروبار سے منسلک ہے، اس کے پاس جسم فروش خواتین کی کثیر تعداد موجود ہے۔ دھماکے سے قبل لاہور کے مقامی ہوٹل میں پیٹر پال ڈیوڈ سے ملنے والی کرن بھی اس کی کاروباری ساتھی ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی کے بیشتر نائٹ کلبز کے پس پردہ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر سے رابطے کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 940796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940796/بحرین-میں-کے-افسروں-سے-ملاقات-ہوئی-لاہور-دھماکے-ملزم-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org