QR CodeQR Code

وزیراعظم کا امریکہ کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ قوم کی ترجمانی ہے، طاہر اشرفی

30 Jun 2021 20:50

لاہور میں پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ امن کمیٹیوں کی توسیع کرنے جا رہے ہیں، صوبائی اور ضلعی سطح پر کمیٹیوں کو فعال کریں گے، وزیراعظم کا یہ وژن ہے کہ تمام مذاہب اور مسالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ابھی سے اقدامات کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام مذاہب اور مسالک کے افراد ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کریں، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام مذاہب کے رہنے والوں کا ملک ہے، مختلف مسالک کے علمائے کرام کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، ہم بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کمیٹیوں کی توسیع کرنے جا رہے ہیں، صوبائی اور ضلعی سطح پر کمیٹیوں کو فعال کریں گے، وزیراعظم کا یہ وژن ہے کہ تمام مذاہب اور مسالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ابھی سے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے امریکہ کو جو اڈے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے وہ قوم کی ترجمانی کی ہے، جولائی میں پاکستان میں بہت سارے ممالک کے وفود آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 940797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940797/وزیراعظم-کا-امریکہ-کو-اڈے-نہ-دینے-فیصلہ-قوم-کی-ترجمانی-ہے-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org