QR CodeQR Code

دبئی میں قید پاکستانیوں کو را رہائی دلوا کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہے، پیٹر پال ڈیوڈ

30 Jun 2021 10:33

ذرائع کے مطابق دبئی جیل میں پیٹرپال ڈیوڈ کی طرح آٹھ دیگر قیدیوں کو بھی رہائی دلوائی گئی تھی،، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جیل سے رہائی پانے والے باقی سات پاکستانیوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں ہونیوالے بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ کے انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔ پیٹر پال ڈیوڈ نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ دبئی میں جیل میں تھا جہاں ’’را‘‘ کی جانب سے ان کیساتھ رابطہ کیا گیا۔ ڈیوڈ کے مطابق ’’را‘‘ نے نہ صرف اس کیساتھ بلکہ دیگر 7 افراد کیساتھ بھی رابطہ کیا اور انہیں ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے کے عوض جیل سے رہائی دلانے اور بھاری رقوم دینے کی پیشکش کی گئی۔
 
ڈیوڈ کے مطابق رہائی کے بدلے اس سے یہ دھماکہ کروایا گیا۔ پیٹر پال ڈیوڈ کے اعتراف کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دیگر 7 افراد کی تلاش بھی شروع کر دی ہے جو دبئی سے رہائی کے بعد پاکستان آ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈیوڈ نے انکشاف کیا تھاکہ وہ دبئی اور قریبی عرب ریاستوں میں نائب کلب چلاتا تھا اور اس کیلئے انڈیا اور پاکستان سے لڑکیاں لے جاتا تھا۔ اسی گھناونے کاروبار کے دوران ہی ان کا را کے افسران سے رابطہ ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 940800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940800/دبئی-میں-قید-پاکستانیوں-کو-رہائی-دلوا-کر-اپنے-مقاصد-کیلئے-استعمال-کرتی-ہے-پیٹر-پال-ڈیوڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org