QR CodeQR Code

طالبعلم بدفعلی کیس، مفتی عزیزالرحمان کے 3 بیٹوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

30 Jun 2021 14:27

ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6 جولائی تک توسیع کر دی اور فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے جامعہ منظورالاسلام کے طالبعلم صابر شاہ کیساتھ مدرس مفتی عزیز الرحمان کی بدفعلی کا کیس۔ مفتی عزیز الرحمن کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6 جولائی تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6 جولائی تک توسیع کر دی اور فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
 
مفتی عزیزالرحمن کے بیٹے لطیف الرحمن، وسیم الرحمن اور وصی الرحمان نے عبوری ضمانتوں میں توسیع کیلئے رجوع کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں، تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ ملزمان کے وکیل نے اپنے دلایل دیئے۔ درخواستگزار ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مقدمے میں متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کر رکھا ہے، خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کرلے گی، لہذا استدعا ہے کہ عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔


خبر کا کوڈ: 940838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940838/طالبعلم-بدفعلی-کیس-مفتی-عزیزالرحمان-کے-3-بیٹوں-کی-عبوری-ضمانت-میں-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org