0
Wednesday 30 Jun 2021 23:10

قوم پرست جماعتیں متفق ہیں کہ پاکستان کا استحکام حقیقی وفاق میں مضمر ہے، عبدالمالک بلوچ

قوم پرست جماعتیں متفق ہیں کہ پاکستان کا استحکام حقیقی وفاق میں مضمر ہے، عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے سندھ کے قوم پرست و ترقی پسند پارٹی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، سینئر نائب صدر عبدالقادر رانٹو اور مرکزی سیکریٹری جنرل نور احمد کاتیار کی سربراہی میں وفد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹریٹ میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی فنانس سیکریٹری فدا حسین دشتی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ ملاقات میں عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب مہنگائی میں روز افزوں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور عوام نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں منصوبہ بند انداز میں قومی وحدت کے خلاف سازشیں شروع کردی گئی ہیں، 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے اور قومی وحدتوں میں مداخلت کے ذریعے عوام دشمن آرڈیننسوں کا اجرا اور ان کے ذریعے سندھ و بلوچستان کے جزیروں پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئیں، آئین و قانون سے ماورا نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لاکر براہ راست قومی وحدت میں مداخلت کا مرتکب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ و بلوچستان کی قومی قیادت اور سیاسی جماعتوں نے قومی و سیاسی مسائل پر عوام کو متحرک نہیں کیا تو ان دونوں قومی وحدتوں کو بہت بڑے نقصانات اور مسائل کا سامنا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 940908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش