QR CodeQR Code

ایرانی معیشت کو جوہری معاہدے کی بحالی کا کوئی فائدہ نہ ہو گا، آئی ایم ایف

30 Jun 2021 23:39

اپنی تازہ رپورٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے بارے جاری حالیہ مذاکرات کی ممکنہ کامیابی کیصورت میں نتیجے کے طور پر سال 2015ء کے اتفاق رائے پر واپس پلٹنا ہو گا جسکے مطابق ایران پر متعدد پابندیاں بحال رکھی جائینگی اور یوں ایرانی معیشت کو اسکا کوئی فائدہ نہ پہنچے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کی جانب سے تازہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی ممکنہ بحالی کے باوجود بھی ایران کی معیشت کو کوئی سہارا نہیں ملے گا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آیت اللہ رئیسی کے ایرانی صدر کے طور پر ہونے والے انتخاب سے ایران کے جوہری مذاکرات کا خاتمہ نہیں ہو گا البتہ اس کے باعث جوہری معاہدے کی حدود میں توسیع دینے کے حوالے سے امریکہ کو خاصی مشکلات ضرور پیش آئیں گی درحالیکہ جوہری معاہدے سے متعلق جاری مذاکرات کا ممکنہ نتیجہ سال 2015ء کے معاہدے کی طرف پلٹنا ہے جس کے مطابق ایران پر بہت سی پابندیاں بدستور عائد رہیں گی۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے تاکید کی کہ ایسا محدود معاہدہ یورپی ممالک کو (ایران میں) بھاری سرمایہ کاری سے روکتا رہے گا جس کے باعث کوئی قابل قدر معاشی ترقی بعید ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ سمیت 5 عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کی جانب سے اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدہ (JCPOA) سال 2015ء میں دستخط کیا گیا تھا جس کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں نہیں اٹھائی گئیں بلکہ سال 2018ء میں امریکہ نے اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر مزید دسیوں، سخت پابندیاں بھی عائد کر دی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 940914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940914/ایرانی-معیشت-کو-جوہری-معاہدے-کی-بحالی-کا-کوئی-فائدہ-نہ-ہو-گا-آئی-ایم-ایف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org