0
Wednesday 30 Jun 2021 23:39

ایرانی معیشت کو جوہری معاہدے کی بحالی کا کوئی فائدہ نہ ہو گا، آئی ایم ایف

ایرانی معیشت کو جوہری معاہدے کی بحالی کا کوئی فائدہ نہ ہو گا، آئی ایم ایف
اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کی جانب سے تازہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی ممکنہ بحالی کے باوجود بھی ایران کی معیشت کو کوئی سہارا نہیں ملے گا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آیت اللہ رئیسی کے ایرانی صدر کے طور پر ہونے والے انتخاب سے ایران کے جوہری مذاکرات کا خاتمہ نہیں ہو گا البتہ اس کے باعث جوہری معاہدے کی حدود میں توسیع دینے کے حوالے سے امریکہ کو خاصی مشکلات ضرور پیش آئیں گی درحالیکہ جوہری معاہدے سے متعلق جاری مذاکرات کا ممکنہ نتیجہ سال 2015ء کے معاہدے کی طرف پلٹنا ہے جس کے مطابق ایران پر بہت سی پابندیاں بدستور عائد رہیں گی۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے تاکید کی کہ ایسا محدود معاہدہ یورپی ممالک کو (ایران میں) بھاری سرمایہ کاری سے روکتا رہے گا جس کے باعث کوئی قابل قدر معاشی ترقی بعید ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ سمیت 5 عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کی جانب سے اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدہ (JCPOA) سال 2015ء میں دستخط کیا گیا تھا جس کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں نہیں اٹھائی گئیں بلکہ سال 2018ء میں امریکہ نے اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر مزید دسیوں، سخت پابندیاں بھی عائد کر دی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 940914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش