0
Wednesday 30 Jun 2021 23:53

نوجوان اسلامی انقلاب کی جدوجہد تیز کریں، میاں ذکر اللہ مجاہد

نوجوان اسلامی انقلاب کی جدوجہد تیز کریں، میاں ذکر اللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل اور قیمتی سرمایہ ہیں۔ بدقسمتی سے ملک کے فرسودہ نظام اور سفارشی کلچر کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے مایوس ہوکر جرائم اور منشیات کی طرف مائل ہو رہے ہیں، جو ملک و قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 4 جولائی کو مہنگائی کے خلاف منصورہ میں ہونے والے احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے جے آئی یوتھ لاہور کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صدر نے جے آئی یوتھ لاہور عبداللہ اعجاز ایڈووکیٹ، سیکرٹری لاہور قدیر شکیل، میاں رضوان یوسف، زید بن سجاد، حسن جٹ، رانا قمر المدثر، حافظ عبدالرحمان، طاہر کھٹانہ اور سردار اویس و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ موجودہ اور سابقہ ادوار کے حکمرانوں نے چہرے اور پارٹیاں تبدیل کرکے ملک کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے اور ملک کے نوجوانوں کو بری طرح مایوس کیا ہے۔ جے آئی یوتھ نوجوانوں کو اپنی اہمیت اور مقصد زندگی کا حقیقی شعور دینے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ جے آئی یوتھ کے نوجوانوں اسلامی انقلاب کے لیے متحرک ومنظم اپنی جدوجہد آگے بڑھائیں۔ اسلامی انقلاب قرآن و سنت کا نظام ہی نوجوانوں اور ملک کو تمام مسائل سے نجات دلاسکتا ہے۔ نوجوانوں کو ظلم کے خلاف منظم ہونا ہے لیکن کسی بھی صورت قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا بلکہ پرامن انداز میں جدوجہد کو لے کرچلنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 940918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش