0
Thursday 1 Jul 2021 00:58

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 19 روپے فی کلو کا اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 19 روپے فی کلو کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 19 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اضافے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 224 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 863 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس بارے میں ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں رواں ماہ چوتھی بار اضافہ کیا گیا ہے۔ موسم گرما کے دوران پہلی بار ایل پی جی کی قیمت میں اتنا خطیر اضافہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 فیصد ایل پی جی کی درآمد بہت ضروری ہے، درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس ختم کیا جائے تاکہ عوام کو سستی ایل پی جی ملے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زمینی راستے سے ایل پی جی پر ٹیکس عائد ہونے کی وجہ سے اسے درآمد نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے او جی ڈی سی ایل سمیت دیگر اداروں نے قیمت میں اضافہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ جام شورو جوائنٹ وینچر ایک سال سے بند ہے، جس کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ہم نے ایل پی جی پر ٹیکس کے خاتمے کے لیے حکومت کو 31 جولائی تک کی مہلت دے دی ہے اور اگر ٹیکس ختم نہیں ہوا تو پھر ہم ملک گیر ہڑتال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 940927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش