QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی کا اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

1 Jul 2021 02:33

پارٹی ذرائع کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ نون کی بجٹ اجلاس میں غیرسنجیدگی کے باعث اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع  کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ نون کی بجٹ اجلاس میں غیرسنجیدگی کے باعث اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس میں غیرسنجیدگی کا یہ عالم تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ نون کے 14 اراکین قومی اسمبلی بجٹ منظوری کے وقت ایوان سے غائب تھے۔ جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے آج بھی قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کے 15 سے زائد ارکان ایوان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو بجٹ منظور کرانے میں آسانی ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 940940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940940/پیپلزپارٹی-کا-اپوزیشن-کے-مشترکہ-اجلاس-بائیکاٹ-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org